The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ڈی ایم کے کل ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپس لگائے گئے

29


Live Updates

ہفتہ اکتوبر
22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کل (اتوار)باغ جناح میں جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے ہفتہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن،اے این پی۔جے یوآِئی ف اور دیگرکی جانب سے استقبالیہ کیمپس لگائے گئے۔ان کیمپوں میں مذکورہ جماعتوں کی جانب سے پارٹی ترانے بجائے گئے۔کارکنان میں جلسے کے حوالے سے جوش وخروش پایا گیا۔کئی مقامات پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے ۔شہر کی۔اہم۔

(جاری ہے)

شاہرائوں اور مقامات پر مختلف جماعتوں کے پارٹی پرچم ۔استقبالیہ۔بینرز اور قائدین کی تصاویرلگائی گئیں ہیں ۔رات گئے کئی جماعتوں کے کارکنان ٹولیوں کی۔شکل میں مختلف علاقوں اور جلسہ کے اطراف گشت کرتے رہے۔رات گئے جلسہ گاہ میں رونق کا۔سماں رہا۔مرد وخواتین کارکنان جلسہ گاہ آئے اور انہوں نے۔نعرے بازی۔کی۔۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے علاقوں میں جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم بھی چلائی۔مختلف جماعتوں نے کارکنان۔کو جلسہ گاہ۔لانے کے۔لیے علاقائی سطح پر ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ہے۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More