The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ڈی ایم کے جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ نیازی حکومت منتخب حکومت نہیں سلیکٹڈ حکومت ہے،طاہر فاروق رائیسانی … وفاقی حکومت کی بدحواسی ثابت کر رہی ہے کہ اب چل چلاؤ کا دورہے،مستقبل … مزید

24


Live Updates

وفاقی حکومت کی بدحواسی ثابت کر رہی ہے کہ اب چل چلاؤ کا دورہے،مستقبل میں مریم نواز پاکستان کا عظیم الشان اثاثہ ثابت ہونگی،صدرمسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی

اتوار اکتوبر
17:05

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم ،صدرمسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی طاہر فاروق رائیسانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ نیازی حکومت منتخب حکومت نہیں بلکہ سلیکٹڈ حکومت ہے، وفاقی حکومت کی بدحواسی ثابت کر رہی ہے کہ اب چل چلاؤ کا دورہے۔ رائے ونڈ سے مریم نواز کی قیادت میں نکلنے والے انسانوں کے سیلاب سے ہی ثابت ہوتا ہے کہ اصل عوامی قوت کس کے پاس ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے باوجو پاکستان کی عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ نوازشریف ہی کو اپنا محب وطن قائد مانتے ہیں۔ اور اگر آج پاکستان کے اندر غیر جانبدارانہ منصفانہ انتخاب ہوتے ہیں تو مسلم لیگ ن، دوتہائی سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی قیادت میں نکلنے والی ریل سے یہ بات ثابت ہو گی۔ مستقبل کی قیادت مریم نواز کے پاس ہے اور مستقبل میں مریم نواز پاکستان کا عظیم الشان اثاثہ ثابت ہونگی۔

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی قیادت میں متحدہے اور دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہے۔ انشاء اللہ آئندہ 2021ء کے انتخابات میں دوبارہ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ انہوں نے 16 اکتوبر کے جلسے میں کارکنوں کی بھرپور شرکت پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور اسی جذبے اور جوش و خروش سے کام کرینگے اور مسلم لیگ ن کامیابی سے ہمکنار کرینگے ۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More