The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ڈی ایم کے جلسے میں لیاری کے مکینوں کی عزیر بلوچ کے حق میں ریلی … اگر آج میں تحریک انصاف جوائن کر لوں تو تمام کیسز ختم ہو جائیں گے، عزیر بلوچ

24

اگر آج میں تحریک انصاف جوائن کر لوں تو تمام کیسز ختم ہو جائیں گے، عزیر بلوچ

اتوار اکتوبر
22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے میں لیاری کے مکینوں نے عزیر بلوچ کے حق میں ریلی نکالی۔لیاری کے مکینوں نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ پیپلزپارٹی کا کارکن ہے اور اس نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا۔ عزیر بلوچ نے عدالت میں کہا کہ اگر آج میں تحریک انصاف جوائن کر لوں تو تمام کیسز ختم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ کو غیر ضروری کیسز میں پھنسایا گیا ہے اور ہم یہاں اس امید سے آئے ہیں کہ بلاول بھٹو سمیت دیگر بڑے رہنما عزیر بلوچ کے حق میں اٹھنے والی آواز سنیں اور اسکو باعزت بری کریں۔مکینوں نے عزیر بلوچ کے حق میں نعرے بازی کی اور اسکی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس چل رہا ہے۔ عزیر بلوچ پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔عزیر بلوچ کا دعوی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عزیر بلوچ کو اپنا کارکن نہیں مانتی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More