The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ڈی ایم کے جلسے میں اداروں کےخلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی. فواد چوہدری … غیرجانبدار تجزیہ کا کہنا ہے کہ جلسہ میں 15 سے 18 ہزار لوگ تھے‘ جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ … مزید

15

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اکتوبر ۔2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ غیرجانبدار تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ جلسہ میں 15 سے 18 ہزار لوگ تھے، اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، قائدین کی تقاریر میں لچر زبان استعمال کی گئی.

(جاری ہے)

انہوں نے تحریر کیا کہ جلسے میں اداروں کےخلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہواتحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے پی ڈی ایم کے جلسے کے بارے میں کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ گیارہ نوسر باز اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، اپنے کاروبار کو تحفظ دینے کے لیے یہ سارے اکٹھے ہوگئے. انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو گوجرانوالہ جلسے میں منہ کی کھانا پڑی اعظم سواتی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوامی ریلیف، سہولت اور بہتری کا ایجنڈا نہیں، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ان کے ساتھ سودا کیا جائے. اعظم خان سواتی نے کہا کہ عمران خان نہ تو سودا کرے گا اور نہ کرپشن کیسز میں نرمی، ہم کہیں زیادہ لوگ لائیں گے مگر وہ عوامی فلاح کے لیے جمع ہوں گے. قبل ازیں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام نے ابو بچاﺅ کرپشن چھپاﺅتحریک سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے حزب اختلاف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گیا اور حزب اختلاف کی 11 جماعتیں مل کر بھی 8 ہزار سے زائد لوگ اکھٹے کرنے میں ناکام ہو گئیں. انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے فی اپوزیشن پارٹی 700 لوگ بنتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لوگ تو وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں اکٹھے کر لیے تھے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسٹیڈیم کا خالی ہونا عوام کی طرف سے ابو بچاﺅ کرپشن چھپاﺅتحریک سے لاتعلقی کا اظہار ہے اور کرپٹ ٹولے کو عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کی طرف گامزن ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام مائیکرو اور میکرو معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیںگزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حزب اختلاف کی تحریک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے. انہوں نے کہاکہ چاہتا ہوں کہ یہ لوگ ہر روز جلسہ کریں حزب اختلاف عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے جبکہ ملکی مسائل کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں اور یہ لوگ کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے نکلے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More