The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ڈی ایم کا کراچی میں 18 اکتوبر کو تاریخ ساز جلسہ ہوگا،اسماعیل راہو … پی ڈی ایم کے جلسے شروع ہوتے ہی بنی گالا حواس باختہ ہو چکا ہے،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

10

پی ڈی ایم کے جلسے شروع ہوتے ہی بنی گالا حواس باختہ ہو چکا ہے،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

ہفتہ اکتوبر
18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیرمحمداسماعیل راہو نے کہا ہے پی ڈی ایم کا کراچی میں 18 اکتوبر کو تاریخ ساز جلسہ ہوگا,پی ڈی ایم کے جلسے شروع ہوتے ہی بنی گالا حواس باختہ ہو چکا ہی. یہ بات انہوں نے کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسے کے متعلق اپنے جاری بیان میں کہی.

(جاری ہے)

اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے ملک میں بڑھتی مھنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ہیں، عوام کی بڑی شرکت نیازی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہی, کراچی ایک بار پھر جمہوریت بچانے نکلے گا،سلیکٹڈ کو جانا ہوگا. صوبائی وزیر نے کہا کہ سلیکٹڈ بہت جلد جانے والے ہیں اور حقیقی جمہوری حکومت آنے والی ہی, تاریخ نے عمران خان کا نام کٹھ پتلیوں کی فہرست میں لکھ دیا ہے، پی ڈی ایم کو جتنی جلد بڑی پزیرائی ملی ہے اتنی پہلے کسی حکومت مخالف اتحاد کو نہیں ملی. رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اب حکومت کا دفاع کرائے کے ترجمانوں کے بس کی بات نہیں، نااہلوں کا دفاع نااہل کرنے نکلے ہیں.

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More