The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرناچاہتی ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق … اپوزیشن میں شامل تمام پارٹیاں مل کر اپنے ذاتی مفادات کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش … مزید

24

اپوزیشن میں شامل تمام پارٹیاں مل کر اپنے ذاتی مفادات کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں

اتوار اکتوبر
13:00

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرناچاہتی ہیں، اپوزیشن میں شامل تمام پارٹیاں مل کر اپنے ذاتی مفادات کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں،پی ڈی ایم قیادت جھوٹی،کرپٹ،لالچی، اقتدار کی بھوکی اور مطلب پرست سیاستدانوں پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیںکان کھو ل کر سن لیں عوام کا آج بھی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد برقرار ہے اور یہی وجہ ہے دن بدن وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، اپوزیشن نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور عمران خان پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات ایک کرکے محنت سے کام کررہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان نے ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے اور جو کہتے تھے کہ ہم صرف حکمرانی کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں آج وہ پانی سے باہر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔گوجرانوالہ شونے ظاہر کردیا ہے کہ عوام اب کسی ’’ ابو بچائو‘‘ مہم کا حصہ نہیں بنے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More