The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی پی اور تحریک انصاف نے سندھ کے سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں ،مولانا راشد محمود سومرو

8

منگل ستمبر
17:14

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے سندھ کے سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی متاثرین سے ٹوپی ڈرامہ کیاجارہاہے سندھ کے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی زیادہ ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پرعائد ہوتی ہے مگراس نے نااہلی کامظاہرہ کیاہے ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشدمحمودسومرو نے ٹنڈوباگو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف کی قیادت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ایک دوسرے پر الزامات عائدکررہی ہیں بلاول بھٹو زرداری کو جعلی خیمہ بستیاں قائم کرنے کانوٹس لینا چاہیے تھاجعلی خیمہ بستیاں قائم کرنا اصل سیلاب متاثرین کے ساتھ مذاق ہے یہ وزیراعلی سندھ کی نااہلی ہے راشدمحمود سومرونے مزیدکہا کہ حکومت سندھ کی نااہلی کے باعث سیم نالوں اور نہروں میں پڑنے والے شگافوں نے بہت تباہی کی ہی کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انیوں نے کہا کہ اس کمیٹی کاقیام سندھ کودوحصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طور پرتباہ ہوچکا ہے امن اوامان کی صورتحال خراب ہے ماوں بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہ ہونا قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرسودے بازی کی گئی ہے عوام بھوک اوربدحالی کاشکار ہیں موجودہ وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ جے یوآئی موجودہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات پرخاموش نہیں رہے گی اس موقع پر جمیعت علماِئے اسلام کے مقامی رہنما بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More