The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ٹی وی کے سٹرکچر میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں، پروگرامز کو بہتر کیا جا رہا ہے، جلد اہم اقدامات کا اعلان کیا جائے گا ، … اقدامات سے ہماری اخلاقی اقدار اور ثقافتی رنگ … مزید

2

اقدامات سے ہماری اخلاقی اقدار اور ثقافتی رنگ بہتر طریقے سے اجاگر ہوں گے، اپنے تہذیبی ورثے کی حفاظت کریں گے، سینیٹر شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ز کے سوالات کے جوابات

بدھ ستمبر
15:30

پی ٹی وی کے سٹرکچر میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں، پروگرامز کو بہتر کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے سٹرکچر میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں، پروگرامز کو بہتر کیا جا رہا ہے، جلد اہم اقدامات کا اعلان کیا جائے گا جس سے ہماری اخلاقی اقدار اور ثقافتی رنگ بہتر طریقے سے اجاگر ہوں گے، اپنے تہذیبی ورثے کی حفاظت کریں گے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان کے سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ پی ٹی وی کو سیاسی و مذہبی اجتماعات کو بھی کوریج دینی چاہیے، اگر نہیں دی گئی تو اس بارے میں پی ٹی وی سے پوچھا جائے گا کہ کیوں نہیں دی گئی، پی ٹی وی کے سٹرکچر میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں، پی ٹی وی کے حوالے سے جلد اہم اقدامات کا اعلان کیا جائے گا، پروگرامز کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے ہمارا بہتر تشخص ابھر کر سامنے آئے گا، اس سے ہماری اخلاقی اقدار اور ہماری ثقاقت کے رنگ بہتر طریقے سے اجاگر ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ اور دیگر سینیٹرز کے استفسار پر وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسے پروگرام نشر کئے جائیں گے جو عوام اپنی فیملیز کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں۔ سوشل میڈیا کی یلغار نے معاشرے میں کافی تبدیلی پیدا کی ہے، وزیراعظم کی کوشش ہے کہ ایسے پرگرامز ہوں جو ہماری مذہبی ثقافتی اقدار کی عکاسی کریں، بھارتی یلغار نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے، علاقائی و مقامی زبانوں اور ثقافت کو بھی اہمیت دی جائے گی، اپنے تاریخی ورثہ کی حفاظت کریں گے۔ سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی معاشی و انتظامی بد انتظامی اور سیاسی بھرتیوں کا شکار رہا ہے جو بھی ہمیں ورثے میں ملا اسے ٹھیک کر رہے ہیں، اگلے ہفتے کوئٹہ، کراچی اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی وی اور مراکز کے دورے کروں گا، وزارت اطلاعات و نشریات میں اس وقت سیکرٹری اطلاعات کا تعلق بلوچستان سے ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More