The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ کی ضلعی کابینہ برائے خواتین کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

8

جمعرات ستمبر
17:02

پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ کی ضلعی کابینہ برائے خواتین کی حلف برداری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی وومن ونگ کی صدر فضہ زیشان کی قیادت میں ضلعی کابینہ برائے شعبہ خواتین کی حلف برداری کی تقریب انصاف ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی حلف برداری کی تقریب میں تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنے عہدے کا حلف کا لیا تقریب میں وومن ونگ کراچی کی جنرل سیکریٹری ارم بٹ،نائب صدر ثمینہ خٹک سمیت دیگر عہدیداران بھی کی شرکت کی تقریب میں ضلع شرقی کی شازیہ جعفرانی،ضلع وسطی کی جبینہ ضمیر نے صدر کے عہدے کا حلف لیا،ضلع جنوبی کی راشہ طارق جبکہ ضلع کورنگی کی صنوبر فرحان نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا دو ضلع غربی کیماڑی کی اسمہ جھانگیر اور منگوپیر کی حسنہ ندیم ڈسٹرکٹ صدر مقرر کی گئیں دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے سائرہ شیخ،سی بی ایف کی عظمیٰ شرجیل،ملیر کینٹ کی شگفتہ آصف اور کورنگی کریک کنٹونمنٹ رضوانہ عبدالحمیدنے صدور کے عہدے کا حلف لیا انصاف ہاؤس کراچی میں منعقد حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں صدر وومن ونگ کراچی فضہ زیشان نے کہا کہ کراچی کی تمام اضلاع اور کنٹونمنٹ کی خواتین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں تمام خواتین اپنے اضلاع میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیں گی پاکستان تحریک انصاف کی خواتین متحد ہوکر بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی پارٹی کی تمام عہدیداران خواتین پاکستان تحریک انصاف کی ساخت کو مضبوط بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More