The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ٹی آئی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری کا ہال روڈ کا دورہ ،ْ تاجر وں سے ملاقات

5

بدھ ستمبر
22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی اور کاشف عمران بشیر کا چیمبر الیکشن کمپئین کے سلسلے میں ہال روڈ کا دورہ کیا، تاجربرادری نے ان کا پرتباک استقبال کیاپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور کاشف عمران بشیرکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، استقبالیہ تقریبات سے ملک امانت علی اور کاشف عمران بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیمبر الیکشن میں تاجروں کے حقیقی نمائندے بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، تاجربرادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے،بھرپور حمایت کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہال روڈ کے دورے کے موقع پر تاجر رہنمائ بابر علی خان، شبیرلبھا، امین مظہر بٹ، استاد جمیل، زبیر شہزاد، سخاوت علی، اعجازمغل، عقیل بھائی سمیت بڑی تعداد میں تاجر رہنماء ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More