The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ٹی آئی ضلع چکوال کے عہدیداروں کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

19

اتوار ستمبر
17:20

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) پی ٹی آئی ضلع چکوال کے عہدیداروں کا اجلاس ہفتے کے روز ضلعی صدر پیر وقار حسین کرولی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پیر وقار حسین، خورشید بیگ، حکیم نثار، ملک ناصر مگھال، آفتاب پچنند، چوہدری اختر پڈا، چوہدری غفران، راجہ ارشد، ملک ارشد نور پور، آصف شاہ ہمدانی، ذیشان محسن، شیخ شاہد ہارون، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف تجاویز کی روشنی میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ فوری طور پر تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے اور ضلع چکوال کی پانچ میونسپل کمیٹیوں میں عہدیداروں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پیر وقار حسین کرولی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو گائوں، محلہ، ویلج اور نیبر ہڈ کونسل تک منظم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پارٹی کے اندر جو معمولی اختلافات ہیں وہ اپنی جگہ پر تنظیم کے تمام عہدوں پر تمام سٹیک ہولڈر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوچکے ہیں، پیر وقار حسین کرولی کے مطابق عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں عوام کو بااختیار کیا جارہا ہے،اور صوبہ کا 33فیصد بجٹ آئندہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے خرچ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More