The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ٹی آئی جمہوری اقدارکے فروغ پر یقین رکھتی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق … جمہوریت کے تسلسل، بقا، استحکام اور جمہوری رویوں کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا‘رہنما پی ٹی آئی

3

جمہوریت کے تسلسل، بقا، استحکام اور جمہوری رویوں کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا‘رہنما پی ٹی آئی

بدھ ستمبر
15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی جمہوری اقدارکے فروغ پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت مسلسل ایک ارتقائی عمل ہے ہمیں اس سلسلے میں بین الاقوامی تجربات سے بھی استفادہ کرنا چاہئے ،جمہوریت کے تسلسل، بقا، استحکام اور جمہوری رویوں کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

جمہوریت کے عا لمی دن پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک جمہوریت پسندانہ سوچ کے تحت وجود میں آیاا ور آج پاکستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوری ریاست ہے، جمہوریت کی بدولت برداشت اور امن کو فروغ ملتا ہے اورڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جاتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصا ف وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے پر عز م ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More