The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی سی بی کو بتائے بغیر وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے وضاحت طلب

14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پی سی بی کو بتائے بغیر وزیراعظم سے ملاقات کے لیے رابطہ کرنے پر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے وضاحت طلب کرلی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ بورڈ کو بتائے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہرعلی سے وضاحت طلب کرلی گئی جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور اظہر علی آئندہ ہفتے پیش ہوکر اس حوالے سے وضاحت دیں گے ، ملاقات میں موجود محمد حفیظ سینٹر کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ایتھکس کوڈ کی سختی جھیلنے سے بچ گئے۔واضح رہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کیے جانے پر کرکٹرز کی بے روزگاری کا مسئلہ اٹھانے کیلئے مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ نے وزیراعظم اور پی سی بی کے چیف پیٹرن عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More