The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا … پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے واجبات کی ادائیگی سمیت متعدد مرتبہ معاہدے … مزید

7

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے واجبات کی ادائیگی سمیت متعدد مرتبہ معاہدے کی دیگر سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پارٹنر سے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس برائے 2019 تا 2021 ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے حاصل کر رکھے تھے تاہم پی سی بی نے ان کی جانب سے متعد مرتبہ کنٹریکٹ کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر اب یہ معاہدہ ختم کردیا ہے۔
شعیب نوید، پراجیکٹ ایگزیکٹو پی ایس ایل:
پاکستان سپر لیگ کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو شفافیت سے کام کرتا ہے۔ اس معاملے میں متعدد مرتبہ یاد دہانی اور رابطے کے باوجود پارٹنر اپنی زمہ داریاں اور معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد پی سی بی کے پاس معاہدے کو ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن باقی نہ رہا۔

(جاری ہے)

شعیب نوید کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے لیے اس معاہدے کو اس وقت ختم کرنا اس لیے بھی ضروری تھا کیونکہ پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ ایونٹ کے لیے نئے شراکت دار کو ڈھونڈنے میں اب مناسب وقت مل جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی نے بین الاقوامی علاقوں کے لیے متعلقہ براڈکاسٹرز اور مختلف سب لائسنسی سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں۔ پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے لیے ایک مربوط میڈیا رائٹس اسٹریٹیجی تیار کرنے کے عمل کا بھی آغاز کردیا ہے۔
پی سی بی اس حوالے سے اپنے نقصان کو پورا کرنے کے دعویٰ کا حق محفوظ رکھتا ہے اور وہ اس سلسلے میں لیگ اور اس کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سخت ترین اقدامات اٹھائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More