The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ایچ اے کے مسائل کو جلد حل کرلیا جائیگا،حافظ ذیشان رشید

6

پیر ستمبر
14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) جیل روڈ جیلانی پارک پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں پی ایچ اے کی مارکیٹنگ اور پنجاب کی ریفارمز کمیٹی کا اجلاس وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کمیٹی ممبران عامر حمید, نواز رامے اور اسماعیل رفیق و دیگر عہداران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیدہ رملہ نے افسران کو بورڈ میں پیش کردہ تجاویز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ پی ایچ اے کی موجودہ قیادت باصلاحیت ہے، ادارے کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے، مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ادارے کا خسارہ دور کرنے کیلئے دیگر وسائل بھی تلاش کرنا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی پالیسیوں کے باعث اتھارٹی جلد مستحکم ہو جائیگی۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ جاری پالیسیوں کا تسلسل رہا تو پی ایچ اے اپنے وسائل سے ہی ادارے کے اخراجات پورے کریگا۔اجلاس میں پی ایچ اے کے بزنس پلان اور مالیاتی نظام پر بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More