The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ایچ اے کے زیر اہتمام ڈینگی کے حوالہ سے عوام میں شعور کی بیداری کے لئے آگاہی واک

15

جمعرات ستمبر
15:50

پی ایچ اے کے زیر اہتمام ڈینگی کے حوالہ سے عوام میں شعور کی بیداری کے ..
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) موسم کی تبدیلی کے بعد ماحول میں مچھروں کی افزائش کے پیش نظر ہمیں احتیاطی تدابیر کو مقدم رکھنا ہوگا، حکومت اس حوالہ سے ہنگامی اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کو حقیقی تحفظ فراہم کیا جاسکے، تاہم عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا تاکہ حالات کی بہتری و صورت حال کی مثبت تبدیلی ممکن ہوسکے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے سید محمود بخش گیلانی اور ڈائریکٹر جنرل رائے یاسر بھٹی نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کے زیر اہتمام ڈینگی کے حوالہ سے عوام میں شعور کی بیداری کے لئے منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ڈینگی جیسے مہلک مرض سے بچانے کے لئے گراس روٹ لیول پر ہنگامی اقدامات کو مقدم رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں ڈینگی مچھر کو تلف کرنے کے لئے حفاظتی سپرے بھی کیا جارہا ہے تاہم اس حوالہ سے عوام کو بھی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا اور ڈینگی کی افزائش کے لئے موذوں مقامات پر خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ حالات پر کنٹرول برقرار رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا کی طرح ڈینگی سے بھی ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے اور ہم اس کے لئے تیار ہیں جملہ حفاظتی اقدامات کو مقدم رکھتے ہوئے ہمیں اس حوالہ سے عوام میں شعور کی بیداری یقینی بنانا ہوگی تاکہ حالات کی بہتری ممکن ہوسکے۔ چیئرمین پی ایچ اے سید محمود بخش گیلانی اورڈی جی رائے یاسر بھٹی کی قیادت میں ہونے والی واک کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر رائے عبدالحفیظ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر مخدوم فرح حسنین اور ڈپٹی ڈائریکٹراسرار کاظم نے کہا کہ ہم نے اجتماعی کوششوں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورونا جیسے مہلک وائرس کو بھی شکست دی ہے اب ڈینگی کے خطرات سے بھی نمٹنے کے لئے اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More