The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ایچ اے نے درجہ چہارم کے 50سے زائد ملازمین کومستقل کردیا

6

بدھ ستمبر
18:58

ملتان ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر نے کہا کہ ملازمین ادارے کے ساتھ مخلص ہو کر ذمہ داریاںسر انجام دیں ۔ملازمین کی مستقلی سے ادارے کو استحکام حاصل ہوگا۔ملازمین ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار سیکورٹی گارڈ اور ڈرائیوز میں مستقلی کے احکامات جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 43سیکورٹی گارڈز اور 13ڈرائیور میں مستقلی کے احکامات تقسیم کیئے گئے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ محنت کو شعار بنائیں ۔ادارے میں ملازمین کی مستقلی سے ادارہ مضبوط ہوگا۔آمدنی کے ذرائع میں اضافے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چوکوں کو خوبصورت بنارہے ہیں ۔اس سلسلے میں مختلف نجی کمپنیوں سے بات چیت ہورہی ہے۔شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں کو بھی خوبصورت بنا رہے ہیں ۔پارکوں میں سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن جنید اقبال بلوچ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More