The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی ایف ایف ‘سی’ لائسنس کوچنگ کورس کا آن لائن تھیوری سیشن اختتام پذیر ہوگیا

4

اتوار ستمبر
16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایف ایف ‘سی’ لائسنس کوچنگ کورس کا آن لائن تھیوری سیشن لاہور اور کراچی میں اختتام پذیر ہوگیا ہے، اس کورس میں دونوں شہروں سے 60 طلباء شرکت کر رہے ہیں اور اس کے انسٹرکٹر پی ایف ایف کے نیشنل ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈینیل لیمونیس ہیں۔آن لائن سیشنز میں انسٹرکٹر محسن الحسنین اور فیفا ریفری ارشاد الحق بھی لیمونیس کے معاون رہے۔ فیفا ریفری ارشاد الحق نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوچنگ کورس سے شرکائ کے علم میں اضافہ اور مزید سیکھنے کا موقع ملے گا کورس کے پریکٹیکل سیشنز پنجاب اسٹیڈیم، لاہور میں 17 سے 20 ستمبر اور کراچی میں 24 سے 27 ستمبر کو منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ‘سی’ لائسنس کوچنگ کورس کا انعقاد پانچ برس کے بعد کیا جا رہا ہے اور پی ایف ایف کی جانب سے ملک میں کوچ ایجوکیشن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ٹیکنیکل ڈائریکٹر لیمونیس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تھیوری سیشنز کو آن لائن رکھا گیا اور اس صورتحال میں طلبائ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کراچی اور لاہور میں ہونے والے پریکٹیکل سیشنز میں طلبائ سے مل کر خوشی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More