The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن بحال

22

ہفتہ اکتوبر
19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پی آئی اے نے اپنے معزز مسافروں کی سہولت کے لئے متبادل ذرائع سے برطانیہ کا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 30 اکتوبر سے لندن اور مانچسٹر کے لئے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان پروازوں کے لئے نئے جہاز، آرام دہ بزنس کلاس فلیٹ بیڈ نشستیں, ذائقہ دار کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کی حامل پروازیں براہ راست روانہ ہوا کریں گی جن کے لئے بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے آغاز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ آفیشلز کو مسافروں کو بہترین سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان پروازوں کے متعلق اس امید کا اظہار کیا جارہا ہے کہ ہمارے مسافر کسی بھی بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More