The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا … نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز ہوگا، ٹکٹوں کی بکنگ شروع

12

نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز ہوگا، ٹکٹوں کی بکنگ شروع

muhammad ali محمد علی
ہفتہ اکتوبر
20:33

پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان ائیرلائن نے کئی ماہ کے تعطل کے بعد برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا
متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال ہوگیا ہے۔ نئے یورپی جہازوں کے ساتھ
30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغازہوگا، پیلے مرحلے میں اسلام
آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی
جائیں گی ، نئے جہاز، آرام دہ نشستیں, حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان
فلائٹ انٹرٹینمنٹ کے حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی۔ ترجمان پی
آئی اے کے مطابق پی ائی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے ۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے ہمارے مہمانان کسی
بھی بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب
کریں گے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے نے 14اگست سے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کے تحت فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ متبادل آپریشن کے ذریعے مسافر براہِ راست پاکستان اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کا سفر کر سکیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت یورپ اور برطانیہ کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ جعلی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دیگر یورپی ممالک کے علاوہ برطانیہ نے بھی پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پابندی کے تحت پی آئی اے کے طیاروں کو برطانیہ میں لینڈنگ کی اجازت نہیں ہے۔ اسی باعث اب پی آئی اے نے متبادل طیاروں کا انتظام کر کے برطانیہ کیلئے پروازیں بحال کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
                             

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More