The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی آئی اے کا اربعین کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

14

منگل ستمبر
19:49

پی آئی اے کا اربعین کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ پی آئی اے نے نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازیں کا شیڈول جاری کر دیا۔ اربعین کے موقع پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازیں روانہ ہوں گی۔ 27 ستمبر سے پروازیں روانہ ہوگی اور 5 اکتوبر تک چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور ملک کے دیگر شہروں سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے۔ اربعین پر پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا۔ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کا کہناہے کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل سی ای او پی ائی اے ارشد ملک نے عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات کرکے اجازت کی درخواست کی تھی۔ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔ ارشد ملک کا کہناتھا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More