The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے یک طرفہ کرایوں میں 49 ہزار روپے کا اضافہ کردیا

18

منگل ستمبر
21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے یک طرفہ کرایوں میں 49 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے کرایہ یک دم بڑا بڑھا دیا ہے، کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کے لئے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 27 ہزار روپے کردیا گیا ، لاہور ، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ 33 ہزار کردیا گیا، لاہور اسلام آباد یا پشاور سے ریاض اور دمام کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 31 ہزار کردیا گیا ، اس سے پہلے پاکستان سے سعودی عرب کا کرایہ 84 ہزار روپے تھا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے نے اپنے تمام ٹریول ایجنٹس کو نئے کرایے سے آگاہ کردیاہے۔دوسری جانب نجی ایئرلائنز نے بھی سعودی عرب کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی ائیرلائن کی ایک لاکھ ایک ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی ہے۔پی آئی اے کے مطابق کرایے میں اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں میں کورونا کے باعث 25 فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More