The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

6

بدھ ستمبر
21:20

پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) قومی ایئر لائن (پی آئی ای) نے اربعین کے موقع پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ خصوصی پروازیں 27 ستمبر سے روانہ ہوں گی اور 5 اکتوبر تک چلائی جائیں گی۔ ان پروازوں کے لئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کرائے گئے ہیں۔ زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور ملک کے دیگر شہروں سے پرکشش کرایہ متعارف کرایا گیا ہے۔ اربعین پر پروازوں کا مطالبہ بہت عرصہ سے کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

تما م مذہبی مواقع پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اپنے ہم وطنوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائر لائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔

حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جا رہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک نے عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات کر کے پروازوں کی اجازت کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More