The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی آئی ڈی سی عمارت کو خالی کرنے سے متعلق عدالتی حکم امتناع ختم کرتے ہوئے درخواستگزار کو ایس بی سی اے کی کمیٹی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا

8

منگل ستمبر
16:59

پی آئی ڈی سی عمارت کو خالی کرنے سے متعلق عدالتی حکم امتناع ختم کرتے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے باتھ آئی لینڈ میں پی آئی ڈی سی عمارت کو خالی کرنے سے متعلق عدالتی حکم امتناع ختم کرتے ہوئے درخواستگزار کو ایس بی سی اے کی کمیٹی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو گرانے کے لیے خالی کرانے کا معاملے سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ عمارت کو خطرناک قرار دینے سے پہلے قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، لہذا عمارت گرانے سے روکا جائے، جس پر وکیل ایس بی سی اے نے بتایا کے ایس بی سی اے نے 2016 میں باتھ آئی لینڈ میں پی آئی ڈی سی کی عمارت کو خطرناک قرار دیا تھا، کراچی میں روز عمارتیں گررہی ہیں، ایس بی سی اے نے خطرناک عمارتوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمارت خطرناک قرار دے دی گئی تو عدالت شہریوں کو کیسے رہنے کی اجازت دے سکتی ہے، آپ کو اپنی زندگی رسک میں ڈالنی ہے خود ڈالیں عدالت کا سہارا مت لیں، عدالت کسی کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی، عدالت نے باتھ آئی لینڈ میں پی آئی ڈی سی عمارت کو خالی کرنے سے متعلق عدالتی حکم امتناع ختم کرتے ہوئے درخواستگزار کو ایس بی سی اے کی کمیٹی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More