The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی آئی اے کا کرونا وائرس کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ، نفیس زکریا

12

اتوار ستمبر
18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پی آئی اے نے کرونا وائرس کے دوران برطانیہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچا کر اعلی مثال قائم کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمشنر نفیس زکریا کی پی آئی اے کے سیلز منیجر برطانیہ محمد فیروز احمد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کرونا وائرس کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پی آئی اے اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے سفارتی سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، بہت جلد یورپی یونین کے خدشات دور کر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کا فضائی آپریشن برطانیہ اور یورپ کے لیے جلد بحال کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے کرونا وائرس کے دوران پاکستانیوں کو باحفاظت وطن پہنچا کر قومی فریضہ ادا کیا ہے، پی آئی اے برطانیہ حکومت پاکستان کی طرف سے خصوصی تحسین کے مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More