The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی آئی اے نے مخصوص عمر کے بچوں کیلئے فضائی سفر بالکل مفت کر دیا … والدین اندرون ملک پروازوں کیلئے 2 سال کی عمر تک کے بچوں کا نام اپنے ٹکٹ پر لکھوا کر انہیں مفت میں اپنے ساتھ … مزید

3

والدین اندرون ملک پروازوں کیلئے 2 سال کی عمر تک کے بچوں کا نام اپنے ٹکٹ پر لکھوا کر انہیں مفت میں اپنے ساتھ سفر کروا سکتے ہیں

muhammad ali محمد علی
جمعرات ستمبر
01:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء) پی آئی اے نے مخصوص عمر کے بچوں کیلئے فضائی سفر بالکل مفت کر دیا، والدین اندرون ملک پروازوں کیلئے 2 سال کی عمر تک کے بچوں کا نام اپنے ٹکٹ پر لکھوا کر انہیں مفت میں اپنے ساتھ سفر کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن نے جہاں اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کی ہے، وہیں اب مسافروں کو ایک اور سہولت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اندرون ملک تمام پروازوں پر 2 سال تک کی عمر کے بچے اب مفت سفر کر سکتے ہیں ۔ والدین بنا کسی اضافی چارجز کے اپنے 2 سال تک کے بچوں کو اپنے ہمراہ فضائی سفر کروا سکتے ہیں۔ اس سے قبل لازم تھا کہ 2 سال کی عمر کے بچے کیلئے اضافہ 10 فیصد رقم دی جائے، تاہم اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اب والدین اپنے بچے کا نام اپنے ٹکٹ پر لکھوا کر اسے مفت میں اپنے ساتھ سفر کروا سکتے ہیں۔
                                                                                                                  

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More