The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا … قومی ائیرلائن کی جانب سے کل سے ٹکٹوں کی بکنگ کرائی جا سکے گی، 3 سعودی شہروں کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں چلائی جائیں … مزید

14

قومی ائیرلائن کی جانب سے کل سے ٹکٹوں کی بکنگ کرائی جا سکے گی، 3 سعودی شہروں کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں چلائی جائیں گی

muhammad ali محمد علی
بدھ ستمبر
22:04

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء) پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا، قومی ائیرلائن کی جانب سے کل سے ٹکٹوں کی بکنگ کرائی جا سکے گی، 3 سعودی شہروں کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چھٹی پر آئے اور کئی ماہ سے سعودی عرب واپس جانے سے قاصر پاکستانی محنت کشوں کیلئے پی آئی اے کی جانب سے خصوصی اعلان کیا گیا ہے۔ پی آئی اے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز جمعرات سے سعودی عرب کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ قومی ائیرلائن کی جانب سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے حکام نے سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہفتہ وار 26 پروازیں چلانے کی اجازت دی جائے۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے کی جانب سے 3 سعودی شہروں دمام، جدہ اور ریاض کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے 6 ماہ سے زائد عرصے تک بند رکھے جانے والا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بالآخر بحال کر دیا ہے۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ مستثنیٰ زمروں کے سفر کے لیے تمام بین الاقوامی ایئر پورٹس پرجزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ پہلی پرواز سعودی عرب سے روانہ ہوگئی۔ تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں نے مستثنیٰ زمروں کے سفر کی منظوری کے پیش نظر تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔ اس سلسلے میں وزارت صحت اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ رابطہ ہے۔محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ مقررہ ضوابط کے مطابق کسی بھی غیرملکی کو سعودی عرب میں اس وقت تک داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ وہ کورونا وائرس سے پاک ہونے کا ثبوت نہ پیش کردے۔ یہ ثبوت مملکت سفر کرتے وقت اپنے ہمراہ لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More