The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پیپلز پارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ … عمران خان اپنے مالی سہولتکاروں کی جیبیں بھرنے اور عوام کو لوٹنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، بیان … مزید

19

عمران خان اپنے مالی سہولتکاروں کی جیبیں بھرنے اور عوام کو لوٹنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، بیان

جمعرات ستمبر
21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ اپنے بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے مسترد کرتے ہیں ، نااہل اور نالائق حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ عمران خان اپنے مالی سہولتکاروں کی جیبیں بھرنے اور عوام کو لوٹنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،یہ کیسی حکومت ہے جو آئے روز اٹے، چینی ، گھی، دالیں یہاں تک کہ زندگی بچانے والی ادویات مہنگی کر رہی ہے، ثابت ہو گیا کہ یہ مافیاز کی حکومت ہے، مافیاز سے اور مافیاز کیلئے حکومت ہے۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ کورونا اور سیلاب کی آفات سے متاثر لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں ، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی اب لوگوں کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے ، قوم پی ڈی ایم کی قیادت کی کال کی منتظر ہے۔سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ جس دن قیادت نے نالائق حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہر بندہ تحریک کا حصہ ہوگا، عوام دشمن حکمرانون کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More