The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے حلقے لاڑکانہ میں مصرف دن گزار … بلاول بھٹوزرداری نے گڑھی خدابخش میں شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے لاڑکانہ … مزید

14

بلاول بھٹوزرداری نے گڑھی خدابخش میں شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے
لاڑکانہ کے گائوں وانڈھ علی محمد کرٹیو میںپارٹی کے سابق عہدیدار نعمت اللہ ناریجو اورسردار چانڈیوکی دادی کے انتقال پر تعزیت کی

پیر ستمبر
22:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پیرکواپنے حلقے لاڑکانہ میں مصرف دن گزارا۔بلاول بھٹوزرداری ضلع لاڑکانہ کے گائوں وانڈھ علی محمد کرٹیو پہنچے ، جہاں انہوں نے پارٹی کے سابق عہدیدار مرحوم نعمت اللہ ناریجو کے ورثا سے تعزیت کی،چیئرمین پیپلزپارٹی نے مرحوم کے فرزند اظہر ناریجو اور بھائی ربنواز ناریجو سے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی۔بعدازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری قمبر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی ایم پی اے سردار خان چانڈیو سے ان کی دادی کے انتقال پر تعزیت کی،بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر سردار محمد بخش مہر، جمیل سومرو، اعجاز لغاری، لالا نظر پٹھان اور عمران جتوئی ،انور برڑو، حاجی ممتاز چوہان، مہران ناریجو، حاکم بوزدار اور زاہد جلبانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو ،میر مرتضی بھٹو اور میرشاہنواز بھٹو کی مزاروں پر بھی پھول چڑھائے ۔بلاول بھٹو زرداری نے شہدا کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More