The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وسیالکوٹ کے رہنمائوں کا گوجرانوالہ جلسے میں کشمیریوں کی نمائندگی کرنے پر بلاول سے اظہار تشکر

14

ہفتہ اکتوبر
17:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد جموں و کشمیر اور سیالکوٹ کے راہنمائوں ملک ضرار، حاجی محمد عارف، اظہر دیال، جاوید ہیپی بٹ، علی اعوان، خواجہ اویس مشتاق،امتیاز ٹائیگر،ماسٹر شفیع، شکیل علوی،رشید سندھو، مقصود بٹ اور میاں اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنی طرف سے اور تمام کشمیر یوں کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے گوجرانوالہ کے جلسہ میں اپنی تقریر میں کشمیری مسلمانوں کی بھر پور نمائندگی کی اور آزادکشمیر کے وزیر اعظم پر جو ایف آئی آر نیازی حکومت نے کی اس کی بھی بھرپور مزمت کی. بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کیا کہ کشمیر اور کشمیری عوام کا اصل ترجمان کون ہے اور یہ بات صاف طور پر واضع ہو گئی ہے کہ عوامی لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہی ہے اور ایسے لیڈر ہی کو وزارت عظمیٰ ملنی چاہئے تاکہ ملک و قوم ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے اور کشمیر کا مسلہ حل ہونے میں مدد مل سکے

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More