The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پیٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام پرنسپلز،اساتذہ اور اسکولز مالکان کیلئے ٹریننگ کا انعقاد

15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پیٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام اتوار کوپٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صوبائی کورڈینیٹر، بلوچستان جمیل احمد مشوانی کی جانب سے پرنسپلز،اساتذہ اور اسکولز مالکان کیلئے ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف پرائیویٹ اسکولز کے پرنسپلز اوراساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انٹرنیشل انسٹیٹوٹ اینڈ پیس ڈیولپمنٹ کے صدر سردار محمد طاہرنے صوصی طور پر ٹریننگ میںشرکت کی۔ اساتذہ، ٹیچرز اور اسکولز مالکان نے انتہائی دلچسپی اور لگن سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آج جو کچھ ہم نے سیکھا ہے یہ ہم جذبہِ پاکستانیت سے لیس رہتے ہوئے اپنے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیئے استعمال کرینگے تاکہ ہم پاکستان کو تعلیم یافتہ معاشرہ دے سکیں۔

(جاری ہے)

اساتذہ، ٹیچرز اور اسکولز مالکان نے پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کی صوبائی کابینہ ہمارے لیئے اس طرح کی مزید ٹریننگ کا اہتمام کرتی رہے گی۔ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشل انسٹیٹوٹ اینڈ پیس ڈیولپمنٹ کے صدر سردار محمد طاہر (INSPAD) نے پر پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منشور کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپس کا منشور انتہائی مثبت اور ہر لحاظ سے قابل عمل ہے اور پیپس کا اس طرح کی پرنسپلز اور اساتذہ کے لیئے ٹریننگ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ موجودہ اور آنے والے حالات کے پیشِ نظر انتہائی ضروری اور اہمیت کی حامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چایئے کہ پیپس کے ٹریننگ ڈپارٹمنٹ کی صلاحیتوں کو سرکاری اور نجی اسکولز کیلئے استعمال کرے خاص کر ان پسماندہ علاقوں میں جہاں اس طرح کی ٹریننگز کی اشد ضرورت ہے اور تمام پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کو پر پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تقلید کرتے ہوئے پرنسپلز اور اساتذہ کی بہتری کے لیئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیے گو کہ بدقسمتی سے پہلے کبھی نہیں اٹھائے گئے۔ٹریننگ سیشن کے اختتام پر پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے فاؤنڈر چیئرمین سیدعارف حسن نے بلوچستان کے کورڈینیٹر جمیل احمد مشوانی کی تعریف کرتے ہوئے انتہائی کامیاب اور بہترین ٹریننگ سیشن کے انعقاد پر مبارک باد دی اور کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے فروغِ تعلیم منشور کی تکمیل ہوگی اور پاکستان مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم کے ذریعے باشعور شہری بنانے میں کامیابی عطا ہوگی۔ پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے فاؤنڈر چیئرمین سیدعارف حسن نے کہا کہ ایسوسی ایشنز کا کردار اسکولز کی اساتذہ اور پرنسپلز صلاحیتوں کومزید اجاگر کرنے کے لئے ہونا چاہیئے تاکہ اساتذہ اور پرنسپلز مذید دلجمعی سے طلباء کو تعلیمی میدان میں سہولیات پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے نے ایک بار پھر تمام پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کو دعوت دیتے ہوئے کہا کے آیئے مل کر فروغِ تعلیم کے لیئے کام کریں اور مل کر معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیئے کام کریں تاکہ پاکستان میں تعلیم کا شعبہ مزید ترقی کرے اور ہمارے طلباء مملکتِ پاکستان کا نام روشن کریں۔انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد کوئٹہ میں طلباء و طالبات کے لیئے بھی ایک تربیتی کیمپ کا نعقاد کیا جائے گا جس میں طلباء اور طالبات کو تعلیمی میدان میں کامیابی کیسے حاصل کریں کے عنوان سے تربیت دی جائے گی۔پر پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کوفاؤنڈر/ ڈائریکٹرلیڑن مسز آسیہ حسن نے کہا کہ پیپس کا ٹریننگ ڈپارٹمنٹ انتہائی تجربہ کار اور محنتی ٹرینیزپر مشتمل ہے۔ انشاء اللہ ہم معیاری تعلیم کے فروغ کے لیئے جو کچھ ہوسکا کرتے رہیںگے۔ کوفاؤنڈر/ مرکزی کورڈینیٹر ڈاکٹر مسز کشور عقیل نے کہا کہ ہم نے اپنی تجربہ اور اپنی تمام تر مصروفیات اس نیک مشن کے لیئے وقف کردی ہیں تاکہ ہم معیاری تعلیم کے فروغ کے لیئے اپنا حصہ ڈال سکیں کیونکہ ہماری سوچ اور عمل کا محور سب سے پہلے پاکستان ہے کیونکہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے دل جان سے۔ الحمدللہ جس طرح آج بلوچستان کے مختلف اسکولز پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کا حصہ بنیں ہیں اس سے یقین ہے کہ بہت جلد پٹریاٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان وفاق سمیت پورے پاکستان کے تمام پرائیویٹ اسکولز کی نمائندہ ایسوسی ایشن ہوگی۔تقریب کے اختتام پر پرنسپلز اور اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More