The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پیمرا ریجنل آفس گوجرانوالہ کا غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور غیر اخلاقی مواد و انڈین چینلز کی کیبل ٹی وی پر ترسیل کیخلاف بھر پور کاروائیاں، آلات ضبط

12

اتوار ستمبر
21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) ریجنل آفس کی ٹیموں نے گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف شہروں میں کام کرنے والے کیبل نیٹ ورکس کی چیکنگ کی اور غیرقانونی چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی۔ محمد تنویر، ڈپٹی جنرل منیجر کی قیادت میں ٹیم نے منڈی بہاوالدین اور کامونکی میں کاروائی کرتے ہوئے 5غیر قانونی کیبل ہیڈاینڈز کو سیل کیا اورغیر قانونی چینلز کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے آلات کوضبط کر لیا۔ اسی طرح مائدہ نور چیمہ، ڈپٹی جنرل منیجر کی قیادت میں ٹیم نے حافظ آباد اور ناروال میں کارروائی کرتے ہوئے 4 غیر قانونی کیبل ہیڈاینڈز کو سیل کیا اورغیر قانونی چینلز کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والے آلات کوضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

سینئر فیلڈ انسپکٹر، برکات حسین کی سربراہی میں ٹیم نے پنڈی بھٹیاں اور جلال پور بھٹیاں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی انڈین ڈش ٹی وی ریسیورز اور ڈش انٹینا ضبط کیے۔

ان تمام کاروائیوں کی نگرانی ڈائریکٹرجنرل (آپریشنز) محمد فاروق نے خود کی۔ پیمرا ماضی میں بھی غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کی خریدو فروخت کے خلاف کارروائیاں کرتا رہاہے تاہم غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کی دراندازی ابھی بھی جاری ہے، جس سے سالانہ لاکھوں ڈالرز کا زرمبادلہ ملک سے باہر جا رہا ہے۔ پیمرا کے لائسنس یافتہ کیبل نیٹ ورکس پر انڈین چینلز کی ترسیل پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا تاہم کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف پاکستان سیٹزن پورٹل یا دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات پر پیمرا فوری کارروائی کرتاہے اس ضمن میں چیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ نے تمام افسران کو واضح ہدایت کر رکھی ہے کہ پیمرا قوانین کی عملداری یقینی بنائی جائے اور کیبل پر غیر اخلاقی مواد کی ترسیل کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More