The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پھول گوبھی کی پنیری کا شت بروقت شروع کردیں،ترجمان محکمہ زراعت

8

جمعرات ستمبر
15:11

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے پھول گوبھی کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پھول گوبھی کی پنیری کا شت بروقت شروع کردیں زمین کی تیاری کیلئے ریت گلی سڑی گوبرکی کھاداور عام مٹی کو 1.2.3کی نسبت سے بالترتیب ملائیں اس طرح تیارشدہ امیزے میں تقریباً 5تا 8انچ اونچی اور اڑھائی سے تین فٹ چوڑی کیاریاں بنائیں بہتر پیداوارکے حصول کیلئے گوبھی کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں‘پنیری کیلئے کیاریوں میں 2 سے 2انچ فاصلے پر آدھے انچ گہری لائنوں میں کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ نرسری کاشت کے بعد پہلا ہفتہ اسے سرکنڈے پرالی یہ کھجورکے پتوں سے دن کے وقت ڈھانپ دیں اور رات کے وقت ان کو ہٹادیں اگائومکمل ہونے کے بعد اگر تیارشدہ پودزیادہ گھنی ہو تو اس کی چھدرائی کرکے بیمار اور کمزورپودوں کو نکال دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More