The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پھلوں کو محفوظ کرکے نہ صرف فوڈ ا نڈسٹری کو فروغ دیاجاسکتاہے،ماہرین زراعت

9

بدھ ستمبر
16:18

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پھلوں کو محفوظ کرکے نہ صرف فوڈ ا نڈسٹری کو فروغ دیاجاسکتاہے بلکہ ملک کا اربوں روپے کا زرمبادلہ بھی ضائع ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ اس ضمن میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں جو پھلوں کو محفوظ کرکے گھریلو سطح پر مینگوسکوائش‘ شربت بادام‘ سیب کا جیم‘ آم کا جیم‘ آڑوکا سکوائش‘ امرودکی جیلی اور آلوبخارے کی چٹنی وغیرہ تیار کرکے جہاں گھرمیں کھانے کا لطف دوبالاکرسکتی ہیں وہاں بڑی مقدار میں پھلوں کوضائع ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اس سلسلے میں مقامی زرعی تحقیقاتی ادارے سے رہنمائی لے کر مضرصحت کیمیائی اجزاء سے پاک جیم‘ جیلی‘ اچار‘مربہ جات‘چٹنیاں ‘سکوائش ودیگرمشروبات گھریلوپیمانے پر تیارکرکے گھرکے معاشی استحکام میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More