The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پٹ فیڈرکینال کے تباہی کے ذمہ دارسابق وزرائ ہیں ،صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت

16

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ پٹ فیڈرکینال کے تباہی کے ذمہ دارسابق وزرائ ہیں، سابق وزرائ کے ادوار میں پٹ فیڈرکینال ایکسٹینشن کیلیئے ان کے ادوارمیں جب راجہ پرویزاشرف وزیراعظم تھے 90کروڑ روپئے فراہم کیئے کہاں خرچ کیئے گئے جو کرپشن کی نظرہوئے ابھی تک پٹ فیڈربچاو کے نام پر واویلا کرنیوالے ٹھیکہ کے نام پرپانی بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی قوت سے کامیابی حاصل کی ہے واویلاکرنیوالوں سے کوئی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ عوام نے انکومستردکیاہی?۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی بائی پاس پر اسٹے ختم ہوگا بہت جلد بائی پاس کاکام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بلارنگ و نسل عوامی خدمت کررہے ہیں ، عوامی مسائل انکے دہلیز پرحل ہونگے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نوجوان تعلیم یافتہ افراد کو میرٹ پر نوکریاں ڈگری ہولڈرز نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسیوں کا فوری خاتمہ چاہتی ہے۔

وزیر اعلی ٰبلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں گڈ گورنس اور میرٹ پر نوکریوں کی حصول ممکن بنائی گئی ہے، اس کے علاوہ حلقہ انتخاب سمیت پورے صوبے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مختلف محکمہ جات میں نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے اشتہارات مشتہر کرکے نوجوانوں خصوصا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کرنے کے سلسلہ جاری رکھا ہے تاکہ نوجوان تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈرز کو میرٹ پر سرکاری ملازمت مل سکے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اور قابلیت پر ہرگز سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جن امیدوار میں جتنی قابلیت ہے وہ اپنی قابلیت کے مطابق حکومت کی جانب سے مشتہر کردہ سرکاری ملازمتوں کے لئے امتحان دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہہ شرح خواندگی میں اضافے کے باعث تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بھی بیروزگاری کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے حکومت وقت ان تمام مسائل کو مد نظر رکھ کر صوبے کے مختلف محکمہ جات میں ریکارڈ سرکاری ملازمتیں فراہم کررہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانان عمر کی بالائی حدوں کو عبور کرنے سے قبل ہی سرکاری ملازمت حاصل کرکے ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں۔صوبائی مشیر نے مزید کہا ضلع سمیت صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ھے ان میں اکثر کام مکمل ہو چکے ہیں اور عوام ان سے مستفید بھی ہو رے ہیں جبکہ کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔\378

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More