The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چھ مجرمان کو گرفتارکر لیا

11

منگل ستمبر
20:51

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوںکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (ای) کے 06 اشتہاری مجرمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (ای)کے 04اشتہاری مجرمان زرعون شاہ، شاکر، شاد علی اور شہاب کو گرفتار کرلیا ،اشتہاری مجرمان زرعون شاہ نے اپنے بیٹوں شاکر، شاد علی اور شہاب کے ساتھ ملکر افسر علی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، اشتہاری مجرمان سال2017 سے قتل کے مقدمہ میں واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھے،ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(ای) کی02 اشتہاری مجرمان حمزہ رشید اورملک حسنین کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے مناظر کو قتل جبکہ بلال، محیٰی الدین اور سلیمان کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری مجرمان کے دیگرساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، اشتہاری مجرمان چند ماہ سے ریس کورس پولیس کو مطلوب تھا،سی پی او محمداحسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار ،ایس ایچ او واہ کینٹ، ایس ایچ او ریس کورس اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے ،گرفتاراشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More