The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پولیو صحت مند معاشرے کیلئے چیلنج سے کم نہیں انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی ذمہ داری ہے ، اسسٹنٹ کمشنر بھاگ حافظ محمد طارق

5

منگل ستمبر
15:35

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر بھاگ حافظ محمد طارق کے زیر صدارت ڈبلیو ایچ اومحکمہ صحت کے زیر اہتمام سول ہسپتال بھاگ میں پولیو آگاہی مہم تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیو اراڈیکشن آفیسر بولان ڈاکٹر خلیل احمد مستوئی ڈی ایس وی فضل محمد باروزئی پولیو ایریا انچارج بھاگ سٹی ڈاکٹر محمد یوسف ایری نے پولیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال بھاگ ڈاکٹر ایاز احمد قریشی اور تحصیلدار بھاگ ظہیر احمد زہری بھی موجود تھے تقریب میں بھاگ کے مزہبی سیاسی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی جس میں ارباب قادر بخش ایری میر حاجی خان سومرو سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بھاگ خلیل احمد ایری ایڈوکیٹ مہر علی مولانا حافظ محمد یوسف گویا مولانا خان محمد کلواڑ حافظ عبدالحئی گویا و دیگر شامل تھے تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو صحت مند معاشرے کیلئے چیلنج سے کم نہیں انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا والدین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی ذمہ داری ہے انسداد پولیومہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی دنیا کے تمام میں اس مرض کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان افغانستان بنگلہ دیش میں اس مرض کا خاتمہ نہیں ہو سکا اس کی وجہ غذائی قلت صفائی ستھرائی کی کمی اور غربت ہے انہوں نے کہاکہ اس موذی مرض کو شکست دینے کیلئے علماء کرام ٹیچرز سماجی طبقہ علاقے کے معتبرین صحافی برادری شہری ودیگر مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاٹیمیں گھر گھرجاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیںضلع بھر میں انسداد پولیو مہم21 ستمبر سیشروع اور 25 ستمبر کو ختم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More