The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پولیوکے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب نے اپنی اپنی ذمہ داری دیانتداری سے ادا کرنی ہے،ڈپٹی کمشنر

4

جمعرات ستمبر
15:48

پولیوکے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب نے اپنی اپنی ذمہ داری دیانتداری سے ادا ..
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب نے اپنی اپنی ذمہ داری دیانتداری سے ادا کرنی ہے، مہم کو 100فیصد کامیاب بنانے کیلئے مرتب کردہ مائیکروپلان پر من و عن عمل کیا جائے کس بات اور کام کو چھوٹا سمجھ کر چھوڑا نا جائے تو مطلوبہ مقاصد کو بااحسن حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے انسداد پولیو کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس اور سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ اضلاع ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں پولیو وائرس کی موجودگی ہمارے لیے خطرہ بن سکتی ہے اس لیے ہمیں زیادہ محتاط رہنا ہے اوراپنا کام دیانتداری اور جذبہ حب الوطنی سے کرنا ہے اور اپنے ضلع کے بچوں کو اس موذی مرض سے ہر ممکن طور پر بچانا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع کی جائے گی مہم کے دوران ضلع کے 5سال تک کی عمر کی9لاکھ سے زائد بچوں کوگھر گھر جا کر ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اجلاس میں محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More