The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پولیس کی شہر میں کاروائیاں21 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات ،گٹکا ماوا اور موٹر سائیکلیں برآمد

14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پولیس کی شہر میں کاروائیاں21 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات ،گٹکا ماوا اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم ،موٹر سائیکل لفٹنگ اور گٹکا ماوا سپلائر ز کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے اسٹریٹ کرائم ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد ساجد کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے بارہ بور ریپیٹر گن برآمد کرلی – ایک اور کاروائی میں لیاقت آباد پولیس نے شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان فیصل اورعزیز کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پولیس نے تیسری کارروائی میں چھالیہ سپلائر اظہر بیگ ولد ابرار بیگ کو گرفتار کرکے 391کلو گرامچھالیہ برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

شرافی گوٹھ سے پولیس نے منشیات کے سپلائروجاہت آفریدی کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے تین کلو سے زائد چرس اور چودہ ہزار سے زائد کی رقم برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اغواء برائے تاوان اور اقدام قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ویسٹ زون پولیس نے سرجانی میں ماشاء اللہ لان پر چھاپہ مار کردو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق پکڑے گئے ملزمان کے ساتھی سنی پکوان والا راحیل اور منور فرار ہوگئے۔ملزمان سرجانی میں چائنا کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ عدنان بادو کے قریبی ساتھی ہیں اورملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکے ہیں۔مبینہ ٹا?ن پولیس نے تین ملزمان نوید ،محمد یونس اور محمد علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔پولیس نے مزید کاروائی کے لئے ملزمان کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا۔بریگیڈ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 6 ملزمان عبد اللہ ،چنو،منظور ،دانیال ،ارشد اور فیصل کو گرفتارکرکے چار مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ایک چیسزبرآمد کرلیا۔برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں یوسف پلازہ ،بریگیڈ،جمشید کوارٹر اور ٹیپو سلطان سے چوری کی گئی تھیں۔شاہ لطیف پولیس نے دو منشیات فروشوں محمد نصر اور سانول کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔پاپوش پولیس نے ملزم عمر خالق کو گرفتار کرلیا منشیات برآمد کرلی۔شاہ لطیف سے 15/16 سالہ لڑکی سمیت 9 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش میں ملوث دو ملزمان محمد یونس اور غلام حسین کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف متاثرہ والدین کی مدعیت میں مقدمات درج کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More