The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پولیس نے ملزم عابد سے رابطے میں رہنے والے 5 رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا … گرفتار افراد کا موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم سے دو روز قبل آخری رابطہ ہوا،پولیس نے تفتیش شروع … مزید

7

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) گجرپورہ زیادتی کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد سے رابطے میں رہنے والے 5 رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ مرکزی ملزم عابد علی کی قصور روڈ راؤ خان والا کے علاقے میں موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد عد سکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم پولیس ایک بار پھر ملزم کو گرفتار لرنے میں ناکام رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم عابد سے دو روز قبل رابطے میں رہنے والے 5 رشتہ داروں کو حراست میں لیا ہے۔مرکزی ملزم کے رشتہ داروں سے تفتیش لاہور میں کی جائے گی۔ اس سے پہلے مفرور ملزم عابد علی کی اہلیہ کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد ملزم کی بیوی کی نشاندہی پر مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار خاتون بشریٰ نے ملزم عابد علی سے دوسری شادی کی تھی۔

خاتون نے اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد عابد علی سے شادی کی جس سے ان کی ایک بیٹی ہے۔
پہلے شوہر سے خاتون کے 4 بچے بھی ہیں۔
خاتون کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ہکچھ روز قبل پولیس نے جب قلعہ ستار شاہ میں عابد علی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا، تو بشریٰ اپنے شوہر کیساتھ فرار ہوگئی تھی۔
ملزم عابد علی کی زیر حراست اہلیہ کی نشاندہی پر پولیس نے قصور روڈ راؤ خان کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری کیا ۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کھیتوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ، پولیس نے 2 کلومیٹر پر پھیلے کھیتوں کو گھیرے میں لیا،سی ٹی ڈی، سی آئی اے سمیت قصور پولیس بھی اس رات گئے ہونے والے سرچ آپریشن کا حصہ ہے۔لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More