The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پولیس موبائل خدمت مرکز کا ہفتہ وار شیڈول جاری

6

اتوار ستمبر
18:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، لاہور پولیس کورونا وباء سے درپیش چیلنجز میں بھی عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہے، اشفاق خان نے کہا کہ خدمت مراکزمقررہ اوقات میں شہریوں کوبہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرسبزہ زار، منگل مصطفی ٹائون، بدھ باٹا پور،جمعرات کومناواں، جمعہ کو سندر اوربروز ہفتہ چوہنگ فرائض سرانجام دے گا،انہوں نے مزید کہا کہ خدمت مراکز میں شہریوں کوایک ہی چھت تلے کریکٹرو ویریفیکیشن سرٹیفیکیٹس،گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروںکا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات کی فراہم جاری ہے،موبائل خدمت مرکز پر آنیوالے شہری سماجی فاصلہ سمیت حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More