The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پودینے کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

3

منگل ستمبر
15:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکاشتکاروں سے کہا ہے کہ چونکہ رواں ماہ ستمبر پودینے کی کاشت کے لئے بہترین موسم ہے لہذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہترپیداوار حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے دوران ملاقات’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کے لئے ایک لاکھ 75ہزار سے 2 لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اور جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر پودینے کی کاشت کے لئے فوراً آبپاشی کرلی جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پودینے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جو زرخیزاورپانی کا بہترنکاس رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت میں پودینہ کی کاشت مطلوب ہواس میں سبز کھاد ڈالنے سے بھی فی ایکڑ بہترین فصل حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More