The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنگریو،تعلیمی ادارے سیلابی پانی میں ڈوبنے کے باعث طلبہ طالبات اور اساتذہ کو تعطیلات کے بعد پہلے روزہی مشکلات کاسامنا

9

منگل ستمبر
17:14

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پنگریو سمیت ضلع بدین کے مختلف شہروں کے تعلیمی ادارے سیلابی پانی میں ڈوبنے کے باعث طلبہ طالبات اور اساتذہ کو تعطیلات کے بعد پہلے روزہی مشکلات کاسامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث بند کیے جانے والے سندھ کے تعلیمی ادارے چھ ماہ بیس روز کی تعطیلات کے بعد منگل کے روز سے کھلنا شروع ہوگئے ہیں مگر پنگریواورضلع بدین کے دیگرشہروں میں ہائی اسکولوں کی عمارات سیلابی پانی میں گھرجانے کے باعث طلبہ اور اساتذہ کو درس وتدریس میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول پنگریو اور دیگر ملحقہ شہروں کے ہائی اسکولوں میں بارشوں اور سیلاب کا پانی جمع ہے تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز جب طلبہ اور اساتذہ اسکولوں میں گئے تواسکولوں کی عمارات پانی میں گھرنے کیباعث انہیں کلاس رومز اور اسٹاف روم پہنچنے میں شدید دشواریاں پیش آئیں حکومت سندھ کی جانب سے پہلے مرحلے میں ہائی اسکول کھولنے کے اعلان کے باوجودشہری انتظامیہ کی جانب سے ان تعلیمی اداروں سے سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تعلیمی اداروں کی عمارات گزشتہ بیس روز سے زائد عرصے سے سیلابی پانی میں گھری رہنے کے باعث شکستہ ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ مسلسل پانی جمع رہنے کے باعث اس پانی سے تعفن اوربدبواٹھنا شروع ہوگئی ہے عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ان عمارات سے پانی نہ نکالاگیا تویہ کروڑوں روپے کی عمارات تباہ ہوجائیں گی ان حلقوں نے اس معاملے کانوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More