The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پندرہ روز سے گمشدہ لڑکا تلاش کے بعد لواحقین کے حوالے

11

منگل ستمبر
17:19

سرگودہا۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) تھانہ میلہ پولیس نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پندرہ روز سے گمشدہ لڑکے کو تلاش کے بعدلواحقین کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ میلہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بچہ کلاں کے قریب ایک لڑکا پریشانی کی حالت میں کھڑا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ میلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر لواحقین سے متعلق پوچھ گچھ کی۔

لڑکے نے بتایا کہ وہ پندرہ روز قبل لاہور سے اپنے گھروالوں سے لڑائی جھگڑا کرکے سرگودھا آگیا تھا اور گھروالوں سے ڈرکر واپس نہیں جاسکتا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ میلہ نے لڑکے کے لواحقین سے رابطہ کیااور اُن کو طلب کرکے اُن میں صلح کروا کرکے لڑکے کو بعدازقانونی کاروائی لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More