The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنجاب یونیورسٹی سخت ایس او پیز کے ساتھ کھول دی گئی

10

منگل ستمبر
18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی کو پہلے مرحلے میں اساتذہ اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے کورونا وائرس کے خلاف ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ کھول دی گئی۔ اس ضمن میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر نے انتظامات کا معائنہ کرنے اور طلباء واساتذہ میںایس او پیز کی اہمیت کواجاگرکرنے کیلئے نیو کیمپس گیٹ اور مختلف شعبہ جات کی لیباریٹریز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے طلباء اور اساتذہ کو گیٹ نمبر 1پر خوش آمدید کرتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی نصیحت کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ تمام اساتذہ ، طلباء اور ملازمین کو ماسک پہننے، بار بار ہاتھ دھونے اور آپس میں سماجی رابطوں میں فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ پریشان کن نہیں مگر پھر بھی ہمیں روزمرہ زندگی کے امور نمٹانے میں احتیاط جاری رکھنا ہوگی تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلائو کو قابو میں رکھا جا سکے۔

دریں اثناء پنجاب یونیورسٹی گارڈز نے نیو کیمپس مین گیٹ اور شعبہ جات کے داخلی راستوں پرتھرمل گن سے آنے والوں کا ٹمپریچر چیک کیا۔ انہوں نے طلباء کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی نصیحت کی۔پہلے مرحلے میں منصوبہ بندی کے تحت بی ایس اور ماسٹرز کی سطح پر مختلف سمسٹرز کے طلباء کے لئے آن لائن کلاسز کا انعقادبھی جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More