The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنجاب پولیس کوعثمان بزدار چلارہے ہیں یا چھوٹو گینگ‘عظمی بخاری … آٹا گینگ،چینی گینگ ،پیٹرول گینگ کے بعد اب قبضہ گینگ بھی پنجاب میں آگیا ہے

4


Live Updates

آٹا گینگ،چینی گینگ ،پیٹرول گینگ کے بعد اب قبضہ گینگ بھی پنجاب میں آگیا ہے

جمعرات ستمبر
16:19

پنجاب پولیس کوعثمان بزدار چلارہے ہیں یا چھوٹو گینگ‘عظمی بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کوعثمان بزدار چلارہے ہیں یا چھوٹو گینگ آٹا گینگ،چینی گینگ ،پیٹرول گینگ کے بعد اب قبضہ گینگ بھی پنجاب میں آگیا ہے ۔عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاکہ چوہان صاحب پولیس کے کندوں پر بندوق رکھ کر چلانے کا ڈرامہ بند کردیںاوراپنے واٹس ایپ وزیراعلیٰ اور پرچی والے سی سی پی او کی کارکردگی عوام کوبتائیں۔

(جاری ہے)

آٹھ روز بعد بھی پنجاب پولیس موٹروے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہیں کرسکی۔کل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو قبضہ گرپوں کی سرغنہ قراردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے شہری آج چوروں ڈاکوں کے رحم و کرم پر ہیں۔پنجاب کی مائیں بہنیں درندہ صف بھیڑوں کے رحم و کرم پر ہے۔پنجاب میں لاء اینڈ آڈر کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔افسران بدلنے سے نہیں چیف ایگزیکٹیو تبدیل کرنے سے حالات بہتر ہونگے۔حکومتی ترجمانوں کی تسلیاں اور دلاسے خواتین کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More