The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنجاب میں گندم‘ چاول‘ کماد‘کپاس کے بعد مکئی کی کاشت پانچویں نمبرپر پہنچ گئی

7

بدھ ستمبر
16:14

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پنجاب میں گندم‘ چاول‘ کماد‘کپاس کے بعد مکئی کی کاشت پانچویں نمبرپر پہنچ گئی ہے جبکہ ترقی پسند کاشتکار80من فی ایکڑ پیداوارحاصل کررہے ہیں تاہم اگر جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کیاجائے تو پیداوار100من فی ایکڑ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنوید امجد نے دوران ملاقات ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پنجاب میں ا س وقت مکئی کا زیرکاشت رقبہ ساڑھے 13لاکھ ایکڑ سے بھی تجاوز کرچکاہے جہاں سے 30لاکھ ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ عام کاشتکار 54من فی ایکڑ مکئی پیداکررہے ہیں مگرترقی پسند کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار 80من تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو زرعی اجناس کی کاشت سے قبل زمین کے کلراٹھے پن‘ نہری‘ زمینی پانی کی دستیابی‘ پانی کی کوالٹی‘ فصلوں کی کثرت کاشت‘ پچھلی کاشتہ فصلوں کو بھی مدنظررکھنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں نائٹروجن‘ فاسفورس ‘پوٹاش ڈال کر بہترپیداوارکا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More