The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنجاب میں جرائم کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت امسال14 فیصداضافہ

14

بدھ ستمبر
22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پنجاب میں جرائم کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت امسال14 فیصداضافہ ہوا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق جنوری سی10اگست تک 3لاکھ28ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے، 2019 سے 2020میں 49 ہزار ایف آئی آرز زائدرجسٹرڈکی گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پولیس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال قتل کے 168 اضافے کے بعد تعداد 3ہزار 34 ہو گئی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سال 2020میں1755وارداتیں زائدرپورٹ ہوئیں، 2020 میں ڈکیتی اور راہزنی کی11ہزار587وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔اسی طرح 2020 میں اغوا ء برائے تاوان کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے، 2019میں زیادتی کے 2565کیسزرپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال زیادتی کی2523کیسزرجسٹرڈ کئی گئے جبکہ گزشتہ سال149گینگ ریپ کی یس رجسٹرڈہوئے،رواں سال میں گینگ ریپ کی132کیسزدرج ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More