The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنجاب حکومت نے نواز شریف کی بیرون ملک علاج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ وزارت قانون و انصاف میں جمع کرادی … 25فروری کو معاملہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا،صوبائی … مزید

6

25فروری کو معاملہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا،صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نا کی جائے، رپورٹ

پیر ستمبر
14:51

پنجاب حکومت نے نواز شریف کی بیرون ملک علاج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک علاج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ وزارت قانون و انصاف میں جمع کرادی۔ پیر کو نواز شریف کے نمائندے عطاء تارڑ نے 14 جنوری 2020کو رپورٹ جمع کرائی ،نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کو بھیجی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نواز شریف کی رپورٹ پر سوالات اٹھائے، 17جنوری کوپنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کی جسمانی حالت اور لیبارٹری کی رپورٹ کو میڈیکل رپورٹس کا حصہ نہیں بنایا گیا، 18جنوری کو نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس کے لیے خط لکھا گیا، 29جنوری کو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے ایک اور یاددہانی خط لکھا گیا، 6فروری کو میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان سے رپورٹ مانگی گئی، 21فروری کو نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان بذریعہ ویڈیو لنک میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہوئے،ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف کی لیبارٹری اور طلب کردہ رپورٹس پیش نا کیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 25فروری کو معاملہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا،صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نا کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے کی کاپی نواز شریف،وزارت قانون و انصاف اسلام آباد اور ڈی جی نیب اسلام آباد کو بھیج دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More