The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنجاب حکومت نے حمزہ شہباز شریف کو نجی علاج گاہ اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی

1

پیر ستمبر
13:56

پنجاب حکومت نے حمزہ شہباز شریف کو نجی علاج گاہ اتفاق ہسپتال منتقل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو نجی علاج گاہ اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب نے حمزہ شہباز کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور سے اتفاق ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا تھا جس میں ایمرجنسی بنیاد پر حمزہ شہبازشریف کو جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس درخواست کو کارروائی کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے حمزہ شہباز کے علاج معالجے سے متعلق تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور فی الوقت انہیں فوری پرائیویٹ علاج گاہ اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More